کراچی، واٹر ٹینکر موڑ کاٹتے الٹ گیا، موٹر سائیکل سوار بھائی 2بہنوں سمیت نیچے دب کر جاں بحق

کراچی، واٹر ٹینکر موڑ کاٹتے الٹ گیا، موٹر سائیکل سوار بھائی 2بہنوں سمیت نیچے ...

  

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا ، موٹر سائیکل سوار بھائی اور 2 بہنیں نیچے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔ اتوار کو شاہ فیصل کالونی نمبر 5پر تیز رفتار 14 وہیلر واٹر ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا، ٹینکر کے نیچے دب کر موٹرسائیکل سوار بھائی اور 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ راہ گیر شہریوں نے واٹر ٹینکر کے کلینر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔حادثے کے بعد جب ٹریفک اہلکار موقع پر پہنچا تو مشتعل شہریوں نے اسے زدو کوب کیا جو مشتعل افراد کے چنگل سے نکل کر بھاگ گیا شہریوں اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد تینوں لاشیں نکال کر جناح اسپتال منتقل کیں۔

مزید :

صفحہ آخر -