ڈاکٹر عاصم ،فاروق ستار ملاقات، زرداری کا خاص پیغام پہنچایا

ڈاکٹر عاصم ،فاروق ستار ملاقات، زرداری کا خاص پیغام پہنچایا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے فروغ اور سیاسی رہنماؤں کی دیگر جماعتوں میں شمولیت کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہمیں مفاہمت اور افہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے ساتھ چلنا چاہیے، جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا وفاداریاں تبدیل کراکر مصنوعی سیاستدانوں کو سانس دینے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب دباؤ کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ احتساب کے عمل کو شفاف بنا کر بلا تفریق پورے ملک میں احتساب کرنا چاہیے۔

عاصم ، فاروق ملاقات

مزید :

کراچی صفحہ اول -