پی پی پی ، ن لیگ کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 نومبر کوہوگی

پی پی پی ، ن لیگ کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 نومبر کوہوگی

  

لاہور(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کیخلاف مبینہ طور پر غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 نومبر کوہوگی ،پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کیخلا ف غیر ملکی فنڈنگ کے استعمال کیخلاف درخواستیں دائر کررکھی ہیں، درخواستوں میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اسد عمر اور شیریں مزاری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو ان جماعتوں کی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق تحقیقات کرنے اور ان کے انتخابی نشان کو واپس لینے کا حکم دے۔رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا جس پر دونوں رہنماؤں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستیں 15 نومبر کو اپنے چیمبر میں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -