ایم ایس ایف مسلم لیگ ن کا ہروال دستہ ہے : اقبال ظفر جھگڑا

ایم ایس ایف مسلم لیگ ن کا ہروال دستہ ہے : اقبال ظفر جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ ایم ایس ایف پاکستان مسلم لیگ(ن)کااہم دستہ ہے جسکی فعالیت کیلئے ہم کوشاں ہیں‘کارکنوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں‘مسلم لیگ(ن)نے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کیا‘میاں محمدنوازشریف کادل کارکنوں کے دل کیساتھ ہی دھڑکتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم ایس ایف کے ضلعی صدراقبال حیدرسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑاکاکہناتھاکہ ایم ایس ایف پارٹی کااہم دستہ ہے ۔جس نے ہرمشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیا۔ایم ایس ایف کے کارکنان ہمارے بھائی بیٹے ہیں جن کے مسائل حل کرناہم اپنافرض اولین سمجھتے ہیں۔ایم ایس ایف کاہرورکرہمیں جان سے زیادہ عزیزہے۔گورنرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کارکنان کے مسائل کوحل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اورپہلے روزسے ہی کارکنان کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔کارکنان اپنے اندراتحادکامظاہرہ کریں تاکہ پارٹی مزیدمضبوط اورفعال ہوسکے۔اس موقع پر ضلعی صدراقبال حیدرنے گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑاکوایم ایس ایف ڈیرہ کی طرف سے اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایااورکارکنان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ کوششیں کرنے پرانکوخراج تحسین بھی پیش کیا۔