خیبر ایجنسی‘ سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری منصوبہ ناکام بنا دیا

خیبر ایجنسی‘ سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری منصوبہ ناکام بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی ( بیورپورپورٹ)خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، لنڈی کوتل طورخم روڈ پر نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، سیکورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ لنڈی کوتل طورخم روڈ پر قصاب خانہ کے قریب بارودی مواد نصب ہے جس کے فوری بعد سیکورٹی فورسز ، لیویز اور خاصہ دار فورسز کے جوانوں کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوذل یونٹ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیا اور علاقے میں سرچا آپریشن کرکے 15 سے زائد افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیکر چھاؤنی منتقل کردیاجہا ں ان سے تفتیش کی جائیگی اس دوران سڑک پر ہرقسم کی ٹریفک بھی معطل کردی گئی اور بعد میں روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔