خیبر ایجنسی‘ درجنوں افراد کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

خیبر ایجنسی‘ درجنوں افراد کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)لنڈی کوتل ،شینواری خوگہ خیل میں درجنوں افراد نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیارکی ، آئے روز جے یو آئی میں شمولیت لوگوں کا مولانا فضل الرحمن پر مکمل اعتماد کااظہار ہے،فاٹا کا صوبہ میں انضمام کسی صورت قبول نہیں ہم قبائلی عوام کیلئے الگ صوبہ بناکر ہی دم لیں گے،طاغوتی قوتیں ایم ایم اے بننے سے خوفزدہ ہیں،حکومت نے طورخم میں کاروبار کے دروازے بند کرکے غریب عوام پر ظلم کیا ہے ‘ جمعیت علمائے اسلام خیبر ایجنسی کے زیر اہتمام لنڈی کوتل کے علاقے شینواری خوگہ خیل حاجی اطلس خان کے حجرہ میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں شینواری قوم کے سرکردہ رہنماوں حاجی اطلس خان،حاجی سالم ،حاجی سہیل،حاجی الطاف،حاجی باریک خان ودیگر نے اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری،لنڈی کوتل امیر مولانا مجاہد احمد،سیکرٹری اطلاعات خیبر ایجنسی قاری جہاد شاہ آفریدی،مولانا تحسین اللہ،قاری نظیم گل اور کثیر تعداد میں جے یو آئی کے کارکنان بھی موجود تھے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری و دیگر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کا واضح ثبوت آئے روز لوگوں کی جے یو آئی میں شمولیت ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن واحد لیڈر ہیں جو امریکی مفادات اور امریکی پالیسی کی کھل کر مخالفت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام صوبہ کے پی کے میں انضمام کے سخت مخالف ہیں جبکہ قبائلی عوام کی اکثریت الگ صوبہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن ایم ایم اے بننے سے خوفزدہ ہیں انشاء اللہ قائدین کی کوششوں سے عوام جلد ایم ایم اے بننے کی خوشخبر ی سنیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے طورخم بارڈر پر روزگار کے دروازے بند کرکے غریب عوام کا معاشی قتل اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

Back to Conversion Tool