میڈیا کے ذریعے کردار کشی ریاست کو کمزور کرسکتی ہے،جنرل (ر) عبدالقیوم

میڈیا کے ذریعے کردار کشی ریاست کو کمزور کرسکتی ہے،جنرل (ر) عبدالقیوم

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال جیسے وکلاء نے وکلالت میں بہترین پیشہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ورانہ معیار اور اخلاقی اقدار کا رجحان ڈالا ،پاکستان کی قومی سلامتی کو درپیش سنگین اندرونی و بیرونی خطرات کے پیش نظر قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،سیاسی سرگرمیاں اور آزادی اظہار ہمارے لیے باعث فخر ہے،ذاتیات کی سیاست اور میڈیا کے ذریعے کردار کشی ریاست کو کمزور کرسکتی ہے۔اتوار کو سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم نے برطانیہ کے وکلاء کلب کے ممتاز بیرسٹرز اور وکلاء کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال جیسے وکلاء نے وکالت میں بہترین پیشہ ورانہ معیار، اخلاقی اقدار، ایمانداری اورکام کے ساتھ وابستگی کا رجحان ڈالا جو کہ موجودہ اور آنے والے وکلاء کیلئے مشعل راہ ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قومی سلامتی کو درپیش سنگین اور اندرونی اوربیرونی خطرات کے پیش نظر قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،سیاسی سرگرمیاں اور آزادی اظہار ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔اور جمہوری پاکستان کی طاقت ہیں، لیکن ریاست کے وسیع تر قومی مفاد کو نظر انداز نہیں کرناچاہیے، جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ تحمل اور برد باری تما مہذب معاشروں کے لیے طرہ امتیاز ہے، ذاتیات کی سیاست اور میڈیا کے ذریعے کردار کشی اور سیاسی عداوت ریاست کو کمزور کرسکتی ہے، اور دشمن کو ہمارے خلاف تنقید کرنے کا موقع فراہم کرے گی، انہوں نے کہ وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ملک کی غیر یقینی صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -