اتحاد قائم رہیگا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، حافظ عبدالکریم
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) وزیر مواصلات ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنی مدت پوری کریگی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
اور انشاء اللہ اپنے مینڈیٹ جو عوام انہیں حکومت کو دیا تھا وہ پورا کریگی ملک میں اتحاد کی فضاء قائم ہونی چاہیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کا اظہار کرنا چاہیے اور جتنے بھی ادارے ہیں پارلیمنٹ ، عدلیہ ، حکومت فوج ، میڈیا کو ملکر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے ملک کو بد امنی سے نکالنے کے لیے حکومت ، فوج ، پولیس ، عوام اور سیاسی جماعتیں متحد ہوئی اور کامیاب ہوئی دینی جماعتوں کا بہت اہم کر دار ہے دینی جماعتوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے اسکی حوصلہ شکنی کی ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کا قلیدی کردار ہے یہ بات انہوں نے ڈویژنل بیداری ملت تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک جمعیت اہلحدیث نے اپنے مثبت کردار ادا کیا ہے مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ پر رات دن کام جاری ہے اور انشاء اللہ 6سے7میں مکمل ہو جائے گائے۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالستار حامد ، ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب میاں محمود عباس ، نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا محمد نعیم بٹ ، مولانا عبدالرشید حجازی ، حافظ محمد یونس آزاد ، مولانا خالدمحمود اظہر ، مولانا عبدالمنان شورش، محمد زاہد قریشی ، محمد لطیف سپل و دیگر عہدیداران و کارکنان انکے ہمراہ موجود تھے ۔