خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی مانیٹرنگ کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی مانیٹرنگ ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی مانیٹرنگ کے لئے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اور کو کنوینر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہوں گے جبکہ ممبران میں چیئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان سردار اظہر خاں لغاری، چیئرمین ضلع کونسلز قصور، نارووال، فیصل آباد، وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈبلیو ایم سی ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی ، نمائندہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ، صوبائی وزیر مالیات، چیئرمین پلاننگ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری فنانس، میئر میونسپل کارپویشن راولپنڈی شامل ہوں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -