پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحہ جات چائے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی
رحیم یارخان(بیورونیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ کھلی چائے اور مصالحہ جات میں چوکر، چھلکے اور دیگر مضر صحت(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
اشیاء مکس کی جاتی ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں اس سلسلہ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کے لئے کھلی چائے اور مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مصالحہ جات پیسنے کے فوراً بعد گرائنڈنگ یونٹ کے اندر ہی فوڈ گریڈ پیکنگ کر کے پنجاب پیو ر فوڈ ریگولیشنز 2017ء کے مطابق لیبل لگا کر مارکیٹ میں فروخت کئے جا سکیں گے ۔ اس سلسلہ میں مصالحہ جات اور چائے تیار کرنے والوں کو 14 ماہ کی مدت برائے اصلاح دی جا رہی ہے جبکہ 30 نومبر 2018ء کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پابندی