پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے، شوکت بسرا

پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے، شوکت بسرا

  

خانیوال(بیورونیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمودبسرا نے کہاکہ گاڈ فادر کا وی آئی پی احتساب ہورہاہے جبکہ عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہیں تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں اورہر طرح کی چھوٹ ۔پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو اداروں(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کی مضبوطی کیلے کوشاں ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلزپارْٹی ضلع خانیوال کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت پیر سیف الرحمن کھگہ کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہردور میں جبرکا مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کادورہ ملتان جنوبی پنجاب میں دھرنا سیاست اور سونامی کا رخ موڑ دیگا ۔ الیکشن قر یب آتے ہی سونامی کی دھند چھٹ جائے گی ۔پیرسیف الرحمن کھگہ نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ ملتان کے موقع پر جنوبی پنجاب سے کسانوں کی بڑی تعداد ان کامثالی استقبال کرے گی پیپلزپارٹی کے دورہ حکومت میں ہی کسان وکاشتکار خوشحال ہوتاہے اورزراعت مضبوط ہوتی ہے وفد میں ندیم شاہ کھگہ، میاں آصف کمبوہ، سجادحسین مان، اقبال خان پہوڑ، طاہر مان شامل تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -