ٹریفک پولیس کی نااہلی ،شہر بھر میں ٹریفک جام ،وارڈن’’مصروف‘‘

ٹریفک پولیس کی نااہلی ،شہر بھر میں ٹریفک جام ،وارڈن’’مصروف‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)سٹی ٹریفک حکام کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا۔خصوصاً گھنٹہ گھر سے بجانب چوک کچہری دن کے اوقات میں گاڑیوں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

،بسوں، رکشوں،موٹرسائیکلوں ،ویگن ودیگر وہیکلز کیوجہ سے زیادہ رش ہوجاتا ہے ۔جبکہ ڈیوٹی پرمامور ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر سڑک کے کنارے موبائل فون پر یا دیگر وارڈنز کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف نظرآتے ہیں ۔شہریوں نے ان ٹریفک وارڈنز پر الزام لگایا ہے کہ یہ ڈیوٹی تو نہیں کرتے ۔صرف افسران کو کاغذوں کی حد تک ڈیوٹی لگوا کر اپنی جان بخشی کروالیتے ہیں۔شہریوں نے آرپی او ملتان،سی پی او ملتان سے مذکورہ مدت پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔