ن لیگ ڈوب رہی ہے، ساتھ دینے والے بھی ڈوب جائیں گے، محمد زبیر
ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا جن جماعتوں نے اعلان کیا ہے اس میں سے چار جماعتیں تو مسلم لیگ (ن) کی حلیف ہیں بلکہ ان میں سے بعض جماعتیں تو 2018 ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہیں اور اب انفرادی طور پر مسلم لیگ (ن) کا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ساتھ دینے والی یہ جماعتیں مسلم لیگ کے اشارہ پرمتحدہ مجلس عمل کے نام سے مسلم لیگ کو ملکر سپورٹ کرنے کیلئے کھل کر میدان میں آرہی ہیں لیکن یہ مذہبی جماعتیں یاد رکھیں کہ مسلم لیگ (ن) اسلامی احکامات اور ختم نبوت کے خلاف اقدامات کے باعث اللہ اور اس کے رسول کی پکڑ میں آچکی ہے اس جماعت سے اسکے گزشتہ اعمال کی توبہ اور ان اقدامات کی اصلاح کے بغیر جو جماعت بھی اس کے ساتھ تعاون کریگی وہ بھی اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکے گی اور دنیا وآخرت دونوں میں رسوا ہوگی مسلم لیگ (ن)کی کشتی ڈوب رہی ہے اس میں متحدہ مجلس عمل کوسوار کیا جارہا ہے وہ بھی ڈوبے گی۔