ملتان سمیت ملک بھر کے ریلوے پولیس کے جوانوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کی تربیت دینے کا فیصلہ
ملتان(جنرل رپورٹر) وفاقی حکومت نے ملتان سمیت ملک بھرکی ریلوے پولیس کے جوانوں کودہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت دینے کاحکم دیا ہے جس کے مطابق ریلوے پولیس کے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
جوانوں کومرحلہ وارجدیداسلحہ سے فائرنگ اوردہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی حکومت نے تمام ریلوے حکام سے ریلوے پولیس افسران واہلکاروں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں اس سلسلہ میں تمام ریلوے سٹیشنزکے حکام کوآگاہ کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ دہشت گردی کے واقعات سے بروقت نمٹنے کے لیے کیاگیاہے۔