نواز شریف ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں: احمد یار ہنجڑاء

نواز شریف ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں: احمد یار ہنجڑاء

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کہ نواز شریف پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہی رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیں اور انہیں 2018ء میں اپنی شکست نظر آرہی ہے،مردہ گھوڑے عوام کوبیوقوف نہیں بنا سکتے،2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حلقہ کی عوام اور شہریوں کی مزید خدمت کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قیادت کے ویژن کی وجہ سے پاکستان میں ہم مثبت انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں،جہاں غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائیگا‘ لیگی قیادت نے اسی حوالے سے ایک انفراسٹرکچر تیار کر لیا ہے جس پر عمل پیرا ہے اور اس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے‘ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے سیاست کرنے کا حق کوئی نہیں چھین سکتا دوسروں پر الزام لگانے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ آگے بڑھتی ہوئی پاکستان کی ترقی ہے جو عمران خان کو برداشت نہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -