قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ سازش ہے: شیر علی گورچانی

قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ سازش ہے: شیر علی گورچانی

  

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہا(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہے کہ سینٹ اور پارلیمنٹ کے انتخاب وقت مقررہ پرہونگے عمران خان کاقبل ازوقت انتخاب کا مطالبہ پاکستان اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے عمران خان کرپشن کے خاتمہ کانعرہ لگاکرہرکرپٹ آدمی کو جماعت میں شامل کررہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد دنیاکے کرپٹ ترین لوگوں کو نیک نامی اورایمانداری کاسرٹیفیکیٹ مل جاتاہے میاں محمدنوازشریف کے خلاف احتساب نہیں بلکہ انتقام لیا جارہاہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے جام پورمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف کا ضبط وتحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اوروقارکے لئے ہے اس ضبط وتحمل کو ن لیگ کی کمزوری نہ سمجھاجائے انھوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف نے ملک سے بدامنی،دہشت گردی اور بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا جس کی سزااسے دی جارہی ہے میاں برادران اور ن لیگ کے خلاف تمام سازشیں آمدہ الیکشن میں ناکام ہوجائیں گی اورن لیگ الیکشن 2018بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ اقتدارمیں آئے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -