سپر بندوں کا کام تیزی سے جاری ہے: اعجاز اچلانہ
کوٹ سلطان(نمائندہ پاکستان)حکومت شہریوں کو بہتر طرز زندگی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ،جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے خطیر فنڈز کی فراہمی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ،ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر برائے اقدامات قدرتی آفات مہر اعجاز اچلانہ نے پہاڑ پور میں ملک غلام مرتضی سوہیہ کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے ،اسی طرح دریائے سندھ سے کٹاؤ کو روکنے کے لئے سپر بند وں کی تعمیر کا کا م ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،اس دوران ملک عرفان بھٹہ ،مہر ثناء اللہ ،ملک اشرف جڑھ،وائس چیئرمین ملک ظفر اقبال سوہیہ اور مہر امیر مختیار نادر بھی موجود تھے ۔
اعجاز اچلانہ