امریکا،تربوز خریدتے وقت دکان میں گرکرزخمی ہونے پر 75 لاکھ ڈالر معاوضہ

امریکا،تربوز خریدتے وقت دکان میں گرکرزخمی ہونے پر 75 لاکھ ڈالر معاوضہ

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ایک عدالت نے والمارٹ میں خریداری کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو 75 لاکھ ڈالر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینری والکر نامی 59 سالہ شخص والمارٹ میں تربوز لینے کے لیے آگے بڑھا تو اس کا پاؤں تربوزوں کے نیچے رکھے لکڑی کے فریم میں پھنس گیا جس کی وجے سے وہ گر پڑا۔ گرنے سے اس کے ایک پیر اور ایک کوہلے میں فریکچر ہو گیا۔امریکی ریاست ایلابیما کے شہر فیِنکس سٹی میں ایک جیوری نے والکر کے حق میں جج کو اپنا فیصلہ دیا۔

اس کے مطابق والکر کو 25 لاکھ ڈالر معاوضے میں ملیں گے اور 50 لاکھ ڈالر تادیبی نقصانات یعنی ’پیونیٹیو ڈیمیجِز‘ کی مد میں۔تاہم والمارٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اْن کے سپر سٹور کے اس پھل کی نمائش میں کوئی غیر محفوظ عنصر نہیں تھا بلکہ یہ حادثہ گاہک کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ پورے ملک میں ان کے تمام سپر سٹور میں موجود ہے۔والمارٹ کے مطابق انہوں نے تربوزوں کی اس نمائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔لیکن ہینری والکر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ مناسب ہے کیونکہ والمارٹ نے بالکل حفاظی اقدامات کی پرواہ نہیں کی اور ان کو اس لکڑی کے فریم کو کسی چیز سے ڈھک دینا چاہیے تھا۔مقدے کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ فوج کے ریٹائرڈ سارجنٹ ہینری والکر حادثے سے پہلے آرام سے چلتے پھرتے تھے اور ہفتے میں تین مرتبہ باسکٹ بال کھیلتے تھے لیکن حادثے کے بعد سے ان کو واکر کا سہارہ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -