ڈی آئی خان ،بے حرمتی کا شکار لڑکی نے خاموشی توڑ دی

ڈی آئی خان ،بے حرمتی کا شکار لڑکی نے خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان ( آن لائن) لڑکی کی بے حرمتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے عدالت میں دوبارہ بیان ریکارڈ کرادیا جس میں اس کا کہنا ہے پولیس نے اس پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا پہلا بیان دلوایا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے پولیس نے اسے دھمکیاں دیں کہ اگر پولیس کی مرضی کے مطابق بیان نہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
دیا تو اس کے بھائی اور رشتے داروں کیخلاف مقدمہ درج کردیں گے۔ لڑکی نے کہا پولیس اسے دھمکیاں دیتی تھی جس کی وجہ سے عدالت میں پہلے درست بیان نہ دے سکی۔متاثرہ لڑکی نے عدالت میں جمع کرائے گئے دوسرے بیان میں بتایا کہ تفتیشی افسر چمن شاہ مجھے کہتا تھا تمہارے کپڑے گلی میں نہیں اتارے گئے بلکہ گھر میں اتارے گئے ہیں اور اس میں ملزم سجاول ملوث نہیں تھا۔ متاثرہ لڑکی نے بیان میں بتایا تفتیشی افسر چمن شاہ گالیاں نکالتا تھا اور ماں کو مقدمہ چلانے سے منع کرتا تھا اور بولنے نہیں دیتا تھا۔
لڑکی خاموشی