ریت کے ٹریک سلیپرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹرینوں کو شدید خطرات لاحق

ریت کے ٹریک سلیپرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹرینوں کو شدید خطرات لاحق

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ریت کے پل اور عمارتوں کے بعد محکمہ ریلوے نے ریت کے ٹریک سلیپر بھی متعارف کرادےئے جن کی ٹوٹ پھوٹ سے اپ اور ڈاؤن سائیڈ پر چلنے والی ٹرینوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ڈویژنل افسران‘ اسسٹنٹ اور ایف جی آئی آر انسپکشن کے باوجود کسی نے سنگین مسئلے پر توجہ نہ دی ذرائع کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن میں انگریز دور کے ڈالے ہوئے لکڑی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کے ٹریک سلیپر تاحال اپنی صحیح حالت میں ہیں لیکن کرپشن کی دیمک لگے ہوئے چند سال قبل ڈالے گئے کنکریٹ سلیپر ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں اکثر سلیپروں سے تو سریے تک باہر نکل آئے ہیں جو ٹرین کا لیول خراب کرکے حادثہ کا سبب بھی بن سکتے ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ ڈویژنل افسران‘ اسسٹنٹ افسران آئے روز انسپکشن کے لئے جاتے ہیں مگر اس اہم مسئلے پر کسی نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی ریلوے انتظامیہ ہزاروں مسافروں کی جانوں سے کھیلنے کی بجائے سلیپروں کی تیاری میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے سلیپرز کی جگہ نئے ڈلوائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -