ملتان ڈاکوؤں،چوروں کے نرغے میں، وارداتیں جاری ،شہری بے بس ہوکر رہ گئے

ملتان ڈاکوؤں،چوروں کے نرغے میں، وارداتیں جاری ،شہری بے بس ہوکر رہ گئے

  

ملتان(وقائع نگار) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری طلائی زیورات،موٹرکار،موبائل فونز،موٹرسائیکلیں ،نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے۔تھانہ ممتاز آباد میں شباب مین کے گھر سے 3نامعلوم چوروں نے مل کر نقدی ،موبائل فون،کارڈز (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

چوری کرلیے۔تھانہ شاہ ہشمس کے علاقے میں عدنان کی موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کرلی ہے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں حارث کی موٹرسائیکل نامعلوم چور نے چوری کرلی ہے ۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نورخان کی گاڑی نامعلوم چور نے چوری کرلی ہے ۔اسی تھانے کے علاقے میں زہد طارق کی نقدی وموبائل فون نامعلوم نے چوری کرلیا۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں صداقت سے نامعلوم 5ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر طلائی زیور،موبائل فون،پرائز بانڈ ونقدی چھین لی۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -