قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ہماری خواہش نہیں: یوسف رضا گیلانی

قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ہماری خواہش نہیں: یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(نمائندہ پا کستا ن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کی تو خواہش ہو سکتی ہے ہماری نہیں موجودہ حکومت کو ہماری طرح پانچ سال مدت پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بات (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

مولانا محمد میاں معروف عالم دین کے ہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہیشادی کی تقریب میں میاں راجن سلطان پیرزادہ چیئرمین ضلع کونسل ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد امین بیت المال پنجاب ملک سلمان منگلا سابق ایم این اے صدیق بلوچ صدر پیپلز پارٹی لودھراں امداد اللہ عباس جنرل سیکریٹری حسین رضوی سیکریٹری اطلاعات نیاز سومرو سٹی صدر شیخ طاہر الدین مسلم لیگی رہنما میاں امیر جھنڈیر طاہر امیر غوری اور صدر الیکٹرانک میڈیا راؤ عامر محمودبھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو پہلے ہی روز وزیر قانون کو کہا کہ میں شوکت عزیز اور پرویز مشرف کی طرح نیب کا ادارہ اپنے پاس نہیں رکھوں گا کیونکہ میں نے نیب کے ذریعے کسی کے ساتھ انتقامی کاروائی نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ گر اداروں میں تصادم ہوا تو کچھ بھی نہیں بچے گا انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اگر اکٹھی ہوتی ہے تو گڈ لک وش کریں گے اور اگر علیحدہ ہوجائیں توبھی پیپلز پارٹی نے وہاں سے الیکشن تو لڑنا ہی ہے۔