میپکو بجلی چوری روکنے میں قطعی ناکام، صارفین پر بوجھ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

میپکو بجلی چوری روکنے میں قطعی ناکام، صارفین پر بوجھ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بجلی چوری روکنے اورصارفین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) سے رجوع کرلیا ۔ مسائل در مسائل کا شکار صارفین نے شدید احتجاج اور عدلیہ سے رجوع کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ نیپرا میپکو کی جانب سے مالی سال 17۔2016ء اور 18۔2017ء میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

درخواست پر سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔ ریگولیٹر نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی اجازت دینے سے لائف لائن کنزیومرز سمیت تمام کٹیگریز کے صارفین پر بھاری مالی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے میپکو کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں 50 یونٹس تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مالی سال 17۔2016ء میں 4.39 روپے فی یونٹ اور مالی سال 18۔2017ء میں 9.47 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔ ایک تا 100 یونٹس بجلی ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بالترتیب 10.45 روپے فی یونٹ اور 15.53 روپے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے۔ 101 یونٹس سے 200 یونٹس تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بالترتیب 13.17 روپے فی یونٹ اور 18.25 روپے فی یونٹ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ 201 یونٹس سے 300 یونٹس تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی بالترتیب 13.17 روپے اور 18.25 روپے فی یونٹ ادائیگی کرنا ہوگی۔ 301 یونٹس سے 700 یونٹس تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بالترتیب 16.47 روپے فی یونٹس اور 21.54 فی یونٹ ادائیگی کرنا ہوگی۔ 700 یونٹس اور زائد ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو بالترتیب 17.56 روپے فی یونٹ اور 22.64 روپے فی یونٹ بل ادا کرنا ہوگا۔ پانچ کلو واٹ لوڈ سیزائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 17۔2016ء کیلئے 17.56 روپے فی یونٹ اور 22.84 روپے فی یونٹ برائے سال 18۔2017ء ادا کرنا ہوں گے۔ تجارتی ( کمرشل) اے ٹو (A2) کیٹگری کے 5 کلو واٹ سے کم اور 5 کلو واٹ تک لوڈ کے حامل صارفین کو بالترتیب 17.56 روپے فی یونٹ اور 22.64 روپے فی یونٹ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔میپکو صاررفین کے ایوریج بلوں کا مسئلہ بھی تاحال حل نہیں ہوسکا ۔ میپکو کے ایس ڈی اوز صارفین کے خراب میٹر تبدیل کرنے کی بجائے مسلسل انہیں ناجائز بھاری ایوریج بل بھجوا رہے ہیں اور صارفین کو بل جمع کرانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں کنکشن کاٹنے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔ صارفین میپکو کے دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -