ٹریفک حادثات میں 4افراد کی زندگیوں کا چراغ گل، ریلوے گودام سے لاش برآمد

ٹریفک حادثات میں 4افراد کی زندگیوں کا چراغ گل، ریلوے گودام سے لاش برآمد

  

ملتان، کہروڑ پکا، کوٹ سلطان ، خانیوال(وقائع نگار، نمائند گان) نوجوان لڑکی اور ماموں بھانجا سمیت 4افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے، ریلوے گودام سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، ملتان سے وقائع نگار کے مطابق راجہ رام کے علاقے میں اتوار کے روز ساڑھے ساتھ بجے شام (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کے وقت 18سالہ شمائلہ بی بی دختر ذوالفقار احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہی تھی۔ اچانک سڑک پر سے جھٹکا لگنے سے وہ گر گئی۔ پیچھے سے آتی ہوئی تیز رفتار ہائی ایس ویگن نے شمائلہ بی بی کو کچل ڈالا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ریسکیو 1122اور مقامی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی معلومات حاصل کی۔ اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کے بارے میں کارروائی شروع کردی ہے۔ کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق گز شتہ روزمیلسی چو ک کے نزد شیل پمب کے قریب موٹر سائیکل پر سوار18سالہ اصغر عرف صابر اور اس کا آٹھ سال بھا نجا وارث علی آے رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار بس نے انھوں کو کچلا دیا ، دونوں ہی مو قع پر جا ں بحق ہو گئے دونوں رشتہ میں ماموں بھا نجا تھے، حادثہ اطلا ع ملتے ہی پو لیس تھا نہ سٹی مو قع پر پہچ گئی اور ان کی میتیں ہسپتال لے آئی اور کا راوئی شروع کر دی ، دونوں ہی میلسی چوک کے نزد کے رہا یشی تھے۔ کوٹ سلطان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کھرل عظیم تھل کے علاقہ پل گنجاں والا کے قریب موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے فیاض حسین ولد صوفی محمد بخش کھرل اچانک سامنے سے آتی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ خانیوال سے بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ریلوے مال گودام سے نامعلوم 35سالہ معذور شخص برآمد ہوئی جس کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -