شہباز شریف کا سینئر صحافی غلام محی الدین اور معروف انشائیہ نگارمشکور حسین یاد کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا سینئر صحافی غلام محی الدین اور معروف انشائیہ نگارمشکور حسین ...

  

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دنیا نیوز فیصل آباد کے بیورو چیف غلام محی الدین اور معروف انشائیہ نگار، ادیب و شاعر مشکور حسین یادکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورغمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔وزیراعلیٰ نے مشکور حسین یاد کی تعلیم اورادب کے شعبوں میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکور حسین یادکاانتقال ا ردو ادب کیلئے بڑا نقصان ہے۔مشکورحسین یاد مرحوم تدریس اورادب کے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے اورمرحوم کی اردوادب کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انتقال پرملال

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -