مظفر آباد ، انتخابات میں عوام کو دیئے گئے منشور پر من و عن عمل کر کے دکھا رہے ہیں : بیر سڑا افتخار گیلانی

مظفر آباد ، انتخابات میں عوام کو دیئے گئے منشور پر من و عن عمل کر کے دکھا رہے ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلا ح وبہبود ، ریاست کی ترقی ، میرٹ کے قیام ، آئین و قانون کی بالادستی ، گڈ گورننس کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی گزشتہ انتخابات میں عوام کو جو منشور دیا تھا اس پر من وعن عمل کر کے دکھا رہے ہیں ہم ان میں سے نہیں جو کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں ریاستی عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا محورومرکز ہیں مخصوص افراد کے ٹولے کوعوام کی نہیں اپنی فکر لاحق ہے انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ راجہ فاروق حیدر کی عوام دوست پالیسیوں کے بدولت مستقبل میں ان کا کوئی نام لیوا نہیں رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں پارٹی کے کارکنان کی شبانہ روز محنت اور بہترین کارکردگی کی بدولت آج مسلم لیگ ن حکومت میں ہے ہم نے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر بلاتخصیص عوام کی خدمت کو یقینی بنایا ہے مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں میں یہی فرق ہے کہ دوسری جماعتیں صرف سیاسی وابستگیوں ، برادریوں کی سیاست پر عمل پیرا رہی ہیں لیکن مسلم لیگ ن نے پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر عوام کی سیاست کی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی بدولت خوشگوار تبدیلیاں محسوس ہو رہی ہیں تعلیم کے فروغ ، صحت کی سہولیات کی فراہمی ، معیشت کی بہتری ، نظام کی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات ، این ٹی ایس کے نفاذ، میرٹ پر پبلک سروس کمیشن کے قیام جیسے معاملات پر عملی اقدامات چند افراد کو ہضم نہیں ہو رہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -