مظفرآباد، دیوان علی چغتائی وادی لیپہ کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مظفرآباد پہنچ گئے

مظفرآباد، دیوان علی چغتائی وادی لیپہ کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر سابق وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے وادی لیپہ کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مظفرآباد پہنچ گے،دورے کے دوران انہوں نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونیوالوں کی عیادت بھی کی ،اس موقع پر مختلف وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ،الیکشن میں بلند وبانگ دعوے کرنیوالے اب عوام سے منہ پھیر کر گم ہوگے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،حکومت صرف اپنی تجوریوں اور تنخواہوں مراعات میں اضافے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کررہی ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن میں عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں اُن میں سے ایک وعدہ وفا نہ کر سکے ،ٹنل کے نام پر ووٹ لینے والے بھی علاقے کے مسائل حل نہ کروا سکے،عوام بہت جلد مسلم لیگ ن کے خلاف بغاوت کا اعلان کرے گی جس طرح ڈیڑھ سال میں حکومت نے عوام کا خون چوسا ہے اس کی تاریخ آج تک نہیں ملی ۔ڈیڑھ سال کے عرصہ میں حکومت نے عوام کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،کوئی بھی غریب شخص ان کی دہلیز پر ملنے کے لیے جاتا اور اپنے مسائل بیان کرتا ہے تو آگے سے اُسے ٹرخایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والی عوام کو فوری طور پر بینکرز تعمیر کروا کر دیں ،انڈین فائرنگ سے متاثرہونے والے مکانات کا معقول معاوضہ ادا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ کو پسماندہ رکھا جارہا ہے وادی لیپہ کی عوام کو فوری طور پر سہولتیں فراہم کی جائیں اور انڈین فائرنگ سے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے شیل پروف بینکرز تعمیر کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانیں ضیائع ہونے سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران وفاقی حکومت نے 2,2ووٹوں کی خاطر ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور آج وہ لوگ کہاں ہیں ،کہ انڈین فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کے لیے ایک ایمبولینس تک موجود نہیں ہے ،خود تو بڑے بڑے دعوے کررہے تھے اب لیپہ کی عوام کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت سن لے ہم عوام کا خون چونسے نہیں دیں گے ،اُن کے مسائل حل ہونے تک احتجاج بھی کرنا پڑا تو کریں گے ،کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،مسلم کانفرنس نے ہمیشہ عوام کی بحالی ،ترقی ،روزگار کی فراہمی کے لیے جنگ لڑتی آرہی ہے اور مسلم کانفرنس نے اپنے دور میں بے شمار ترقیاتی کام کیے ہیں جن کی مثال کہیں نہیں ملتی ،مسلم کانفرنس کے دور میں دیئے ہوے منصوبوں پر اب اپنی تختیاں لگارہے ہیں عوام جانتی ہے کہ منصوبہ کب اور کس حکومت نے دیئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کرنے پر توجہ دے نہ کہ چمچوں اور لوٹوں کی پوجا کرے ،عوام سے ووٹ لیے ہیں عوام کے کام کرے ،جن جن لوگوں کو سکیمیں دی ہیں اُن لوگوں سے سکمیں زمین پر لگائی جائیں اور عوامی کی بحالی کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے ،اس ڈیڑھ سال کے عرصہ میں وادی لیپہ میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ۔حکومت جلدازجلد متاثرین لائن آف کنٹرول پر بسنے والی عوام کو شیل پروف بینکرز تعمیر کروائے اور لیپہ کی عوام سے ٹنل کا جو وعدہ کیا ہے اُس پرفوری طور کام شروع کروا جائے ،ایسا نہ ہو کہ عوام لیپہ سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنا شروع کرے۔دریں اثناء دیوان علی خان چغتائی جب لیپہ پہنچے تو اُن کا جگہ جگہ کارکنوں نے شاندار استقبال کیا آتش بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ،دورے کے دوران صدرمسلم کانفرنس کے ہمراہ حلقہ نمبر چھ کے صدر تاج چک تھے ،تحصیل کرنا ہ کے مسلم کانفرنس کے صدر انور اعوان ،جنرل سیکرٹری شوکت مغل عباس میر ،عبدالرحمان لون ،خواجہ عبدالرحمان ،زمان میر ،اشفاق قریشی،منیر مغل،حوالدار ریٹائر محمد حسین اور خلیل قمر متحرک رہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -