مشاہد اللہ خان پارٹیز 23کانفرنس میں شرکت کے لئے آج جرمنی پہنچیں گے

مشاہد اللہ خان پارٹیز 23کانفرنس میں شرکت کے لئے آج جرمنی پہنچیں گے

  

ا سلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹیز 23کانفرنس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے (آج) جرمنی کے شہر بون پہنچیں گے۔ وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹیز کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کے تحت پاکستان کی مختلف کامیابیوں اور پورے کئے گئے وعدوں بارے بتائیں گے ۔ یہ کانفرنس 6نومبر سے شر وع ہوئی تھی اور 17نومبر 2017ء تک جاری رہے گی۔رکن ممالک بطورپارٹیز معاہدوں اور خصوصاً پیرس معاہدوں پر تیزی سے عمل درآمد کی حکمت عملیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں جبکہ پیرس معاہدہ سے امریکا کے نکل جانے سے اس معاہدہ پر عملدرآمد پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جانا بھی کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ کانفرنس کا اعلیٰ سطحی اجلاس اب 13نومبر سے ہو رہا ہے جس میں مختلف وفود کے سربراہان اہم ترین تقریبات میں حصہ لیں گے ۔

مشاہد اللہ خان

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -