دیانت دار قیادت کے لیے قوم کوجرأت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،اسد اللہ بھٹو

دیانت دار قیادت کے لیے قوم کوجرأت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،اسد اللہ بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

۱کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پانامہ اقامہ نہیں ،صالح اوردیانت دار قیادت کے لیے قوم کوجرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،حکومتیں بدلتی رہیں ،مگر ملک کے حالات وہیں موجود ہیں ،خدمت کے سفر کوہمیشہ جاری رکھیں گے ،عوام نفرتوں کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیں،محبت ،اخوت وبھائی چارگی کے چلن کوعام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ،قوم نے دیکھ لیا لندن ،پی ایس پی اورایم کیوایم نجات دہندہ نہیں،ووٹ کی طاقت سے شہرکراچی کے حالات سدھریں گے ،روٹی ،کپڑا اورمکان کے دلفریب نعروں نے قوم کوذلت ورسوائی کے سوا کچھ نہ دیا ،نیا پاکستان بنانے والے کھلاڑی عوام کے ترجمان نہیں ،ووٹ کی تقسیم ملک دشمن عناصر کے حق میں ثابت ہوگی ،اپنی رائے کوامانت سمجھتے ہوئے ووٹ کا درست استعمال کیجیے ،اس بار کی غلطی کا خمیازہ ہماری نسلوں کو برسوں تک اٹھانا پڑے گا ۔ ان خیالات کااظہار سابق ممبرقومی اسمبلی ومرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو ابوالحسن اصفہانی روڈ ،جوہر کمپلیکس ،یونیورسٹی روڈ ،صفورہ چورنگی پررابطہ عوام مہم میں عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ، امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن ،امیرضلع شرقی وسابق ممبرسندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر ،عمران شاہد،مقامی امرائے زونز جامعات وگلستان وجوہرمظفراقبال ،انجینئر عمرفاروق،قیمین زونز ناصر نقوی ،نصرالاسلام عثمانی ،ناظم علاقہ یونیورسٹیزنبیل احمد فاروقی ،اصغرگبول ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ریسٹورنٹ ،فاسٹ فوڈ سینٹرز ،قہوہ خانے ،چائے کے ہوٹل ،دکان ،بازار اور راہگیروں کی بڑی تعداد امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کے گرد جمع ہوگئے اورفرسودہ اوربھتہ خورسیاست کومسترد کرتے ہوئے ان کواپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ،لوگوں نے 30سال سے زائد جاری اہل کراچی کے ساتھ ظلم کی داستان امیرحلقہ کے سامنے رکھی ،امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی نے مسائل کے حل کا یقین دلایا ،اس موقع پر انہوں نے بلال مسجد ابوالحسن اصفہانی روڈ کے بالمقابل چوک پر پرچم کشائی بھی کی ۔عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ۔اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ شہرکراچی کے حق پرڈاکہ ڈالنے والے آج آپس میں الجھے ہوئے ہیں ،حالات کی تبدیلی کے لیے عوام اس بار جماعت اسلامی پراعتماد کرے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف کوووٹ دینے سے ووٹ تقسیم ہوگا ،نتیجہ وہی بھتہ خوردوبارہ ہم پر مسلط ہوجائیں گے۔عوام الناس سے گفتگوکرتے ہوئے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی کویہ اعزاز حاصل ہے کہ عدلیہ بھی ہماری قیادت کو اصل دیانت دارقیادت گردانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ اقامہ نہیں ،صالح اوردیانت دار قیادت کے لیے قوم کوجرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں بدلتی رہیں ،مگر ملک کے حالات وہیں موجود ہیں ،خدمت کے سفر کوہمیشہ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نفرتوں کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیں،محبت ،اخوت وبھائی چارگی کے چلن کوعام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ۔ قوم نے دیکھ لیا لندن ،پی ایس پی اورایم کیوایم نجات دہندہ نہیں،ووٹ کی طاقت سے شہرکراچی کے حالات سدھریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ روٹی ،کپڑا اورمکان کے دلفریب نعروں نے قوم کوذلت ورسوائی کے سوا کچھ نہ دیا ،نیا پاکستان بنانے والے کھلاڑی عوام کے ترجمان نہیں ۔ ووٹ کی تقسیم ملک دشمن عناصر کے حق میں ثابت ہوگی ،اپنی رائے کوامانت سمجھتے ہوئے ووٹ کا درست استعمال کیجیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کی غلطی کا خمیازہ ہماری نسلوں کو برسوں تک اٹھانا پڑے گا ،شہرکراچی کی رونقیں بحال کرنے میں ہمار اساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس تعلیمی نظام موجود ہے جس کے تحت کچرا چننے والے ،غریب گھرانوں کے بچوں کے لیے تعلیم وتربیت کا خاص انتظام موجود ہے ۔ ہمارے پاس صحت کانظام موجود ہے چار بڑے جنرل اسپتال ،درجنوں میڈیکل سینٹرز اور سینکڑوں فلاحی مراکز ہمارے اس کارخیرمیں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ معیشت ،قانون ،داخلہ ،خارجہ اور دیگر شعبہ جات میں جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ادارے شاندار کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کیا تو ملک کی سوئی ہوئی تقدیر بدل دیں گے، عوام کو ان کا حق دلواکر دم لیں گے ۔