کراچی،نشہ آور اشیا کھلا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

کراچی،نشہ آور اشیا کھلا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

  

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی میں شہریوں کو نشہ آور جوس اور بسکٹ کھلا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم ہے، پولیس نے دو ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔کراچی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے صدر، فریئر اور کلفٹن میں نشہ آور اشیا کھلا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان اب تک درجنوں شہریوں کو لوٹ چکے ہیں، ان کی تصاویر جاری کرنے کا مقصد شہریوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ان کی گرفتاری کو ممکن بنانا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -