پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس آج ہوگا

پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس آج ہوگا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمدکھوڑو نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس آج(پیر)وزیر اعلی ہاؤس میں طلب کرلیاہے۔اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں پارٹی کی 50ویں گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس کی صدارت سندھ کے سینئروزیراورپیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو کریں گے۔اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ، سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، وزیر اطلاعات سندھ سیدناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر منظور حسین وسان، مولابخش چانڈیو ، سینیٹر عاجز دھامرا، ڈاکٹر کھٹومل جیون اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -