کوئٹہ، گاڑی حادثہ میں ایک اہلکار جا ں بحق ،ایک زخمی

کوئٹہ، گاڑی حادثہ میں ایک اہلکار جا ں بحق ،ایک زخمی

  

کوئٹہ (آ ن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ جی پی او چوک کے قریب ٹرک اور بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب زرغون روڈ پر جی پی او چوک کے قریب بلو چستا ن کانسٹیبلری کی گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رشید احمد سکنہ خضدار جاں بحق جبکہ حمید اللہ سکنہ موسیٰ خیل شدید زخمی ہو گیا لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی جاری ہے

گاڑی تصادم

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -