اے این پی آج چمن میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اے این پی آج چمن میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

  

چمن (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی (آج) چمن میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیئے گئے ، اسفندیار ولی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ہائی ا سکول فٹبال گراونڈ میں جلسہ عام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔صدر اے این پی بلوچستان اصغرخان اچکزئی کے مطابق(آج) ہونے والا جلسہ بلوچستان میں ہونے والے سب جلسوں میں سے بڑا ہوگا، جلسہ کا مقصد دہشت گردوں کو یہ پیغام دیناہے کہ ہم بھاگنے والے نہیں،ظلم جبر و بربریت سے ہمیں اپنے مقاصد کے حصول سے ہٹا نہیں سکتے، امن و محبت کا پیغام لے کر کارکنوں کے سامنے اپنا ایجنڈا رکھیں گے۔

اے این پی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -