سعودی عرب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر احمد الدریویش کا دورۂ جامعہ اشرفیہ

سعودی عرب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر احمد الدریویش کا دورۂ جامعہ اشرفیہ

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں سعودی عرب کے خصوصی نمائندہ اور بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احمد الدریویش نے گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، ناظم حافظ اسعد عبید اور دیگر علماء و اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی اور مولانا حافظ فضل الرحیم کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ اس موقعہ پر حافظ اسعد عبید نے ان کو جامعہ اشرفیہ لاہور کی طرف سے ان کی اسلام کے لیے خدمات اورپاک سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں مثبت اور مثالی کردار ادا کرنے پرخصوصی شیلڈ دی۔ اس موقعہ پرمولانا زبیر حسن ،عثمان پراچہ،مفتی احمد علی، مولانا سمیع حقانی، مولانا زاہد حسین، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا احمد حسن،حافظ حسن اشرفی، عابد محمود قریشی اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈاکٹر احمد الدریویش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی اور قابلِ فخر ہیں یہاں کے لوگ محنتی،مخلص ، اسلام ، وطن اور علم سے محبت کرنے والے ہیں دونوں ملکوں کے طلبہ ایک دوسرے کے ملک میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔دریں اثناانہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تقویٰ اور پرہیز گاری اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر عصری علوم سے بھی دینی مدارس کے طلباء کو خوب استفادہ کرنا چاہئے، خوشحال معاشرہ کی تشکیل کے لیے شرعی علوم کے ساتھ ساتھ ان عصری علوم کی بھی اشد ضرورت ہے۔

دورۂ جامعہ اشرفیہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -