سیاسی مخالفین کی ہر سازش ناکامی سے دو چار ہوئی‘ محمود خان
مٹہ (نمائندہ پاکستان) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیاسی مخالفین کے ہر ساز ش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور ان کی ہر سازش کو ناکامی سے دوچار کیا ۔ مخالفین یاد رکھیں کہ باریاں بدلنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور بہت جلد ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں کے سابقہ سربراہان اور ان کے چیلے جیل سلاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے صحیح معنوں میں تعمیر و ترقی ا ور پائیدار امن وامان کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں انقلابی اقدامات اٹھاکر ایک بار خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ممکن بنایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راحت کوٹ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی ، جے یو آئی اور اے این پی کے اہم کارکنان جن میں رحیم خان ، انعام اﷲ ، محمد شیر ، داؤد ، اکرام ، ثناء اﷲ ، فیاض ، جواد ، بہادر ، ظہور ، یوسف ، مولانا جمیل سپین دا اور حیدر علی نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی اور اس کے تمام رہنماؤں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تحریک نے عوام سیاسی آگاہی اور شعور پیدا کرکے کھرے اورکھوٹے کی تمیز سکھائی ہے اور مفاد پرست عناصر کے سیاہ چہروں کی پہچان دلائی ہے اور اب وہ کبھی کبھی ان عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئی خیبر پختونخوا کی بنیاد رکھ دی ہے اور صوبے کے نظام کو شفاف اور درست کر دیاہے اور تمام سرکاری ادارے عوام کے تابع اور ریلیف فرہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 84-کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کرکے عوام کی مایوسیاں انتہا کو پہنچی تھیں تاہم جب پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالی تو اپنی اولین فرصت میں دور دراز ،پسماندہ اور نظر انداز شدہ کو ترجیح دی اور ان ترقیافتہ علاقوں کے برابر لاکھڑا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 84-میں پندرہ ارب روپے سے زیادہ لاگت کی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں اور یہاں کے باسیوں کے تمام شکوے اور مایوسیاں دور ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے عوام کو طاقت کا سرچشمنہ قراردیتے ہوئے کہا کہ استحصالی نظام سے چھٹکارا پانے کے لئے2018ء کے عام انتخابات میں خوشحال پاکستان کی عمران خان کی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے پی ٹی آئی کو ملک بھر میں کامیاب بنائیں ۔