پبی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تیزی سے جاری

پبی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تیزی سے جاری

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) پبی میں افغا ن مہا جرین کے رجسٹریشن تیزی سے جا ری ہے روز انہ پانچ سو تک افراد کی رجسٹریشن ہو تی ہے رجسٹریشن کے لئے ماہ دسمبر تک نمبر جاری کئے گئے ہیں رجسٹر یشن کے لئے آنے والے غیر رجسٹرڈ افغان مہا جرین کو رجسٹریشن سنٹر میں نادرا کی جانب سے سہو لیات کے لئے 5 بوتھ بنا ئے ہیں تفصیلات کے مطابق حکو مت کی جا نب سے غیر رجسٹرڈ افغان مہا جرین کے لئے جی ٹی روڈ پر پبی کے قریب نادرا رجسٹریشن سنٹر میں رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے سنٹر کے نادرا انچارج سید جواد حسین اور سیکور ٹی انچارج معرفت خان افغان مہا جرین کو بہتر سہو لیات فرا ہم کر رہے ہیں سنٹر میں روز انہ کی بنیاد پر 5سو سے550 تک افراد کا رجسٹریشن ہوتی ہیں جسٹریشن کے لئے آنے والوں کی سہولت کی خا طر فوٹو لینے کے لئے دو کیمرے لگا ئے ہیں اور 5 ٹوکن بوتھ قا ئم کی ہیں تا کہ رجسٹریشن کا عملے تیزی سے چلے نادرا انچارج جواد حسین اور سیکور ٹی انچارج نے کہا کہ رجسٹریشن والوں کی سہو لت کے لئے ماہ دسمبر تک نمبر جاری کئے ہیں پہلے نمبر جاری کر تے ہیں اس میں تمام افراد کی رجسٹریشن کے لئے تاریخ دیتے ہیں یہ صرف ان کی سہو لت کے لئے کرتے ہیں کہ رجسٹریشن کے لئے آنے والے افغان مہا جرین کو روز روز تکلیف کا سا منا نہ کر نا پڑیں انہوں نے کہا کہ اگر سنٹر کے باہر کو ئی شخص رجسٹریشن کے نام پر لو گوں سے پیسے وصول کرتا ہے تو اس کی رپورٹ فوری طور پر ہمیں دیں اس سلسلے میں ما ہا نہ بنیاد پر دیگر سیکو رٹی اہلکاروں سے باقاعدہ میٹنگ کر تے ہیں کہ سنٹر کے باہر لوگوں پر نظر رکھیں کہ کو ئی کسی سے پیسے وغیرہ نہ لیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -