بخشالی‘ نہر اپر سوات پر توسیعی کام التواء کا شکار

بخشالی‘ نہر اپر سوات پر توسیعی کام التواء کا شکار

  

بخشالی (نمائندہ پاکستان) نہر اپر سوات پر توسیعی کام گذشتہ ڈھائی سال سے التوا ء کا شکار ہے۔ علاقہ کے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس چکے ہیں ۔ کاٹلنگ تا رستم پورا سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر تا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی PK29کے رہنماء حاجی گل نواز خان نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم نے کاٹلنگ تا رستم نہر اپر سوات سڑک پر توسیعی کام کا آغاز کیا ۔ لیکن بدقسمتی یہ پی ٹی آئی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔ اورگذشتہ ڈھائی سال سے اس منصوبے پر کام ا لتوا ء کا شکار ہوگیا ۔ اور پورے علاقے کے عوام مسلسل اندوہ ناک اور کربناک صورتحال سے دوچار ہیں ۔ ایک طرف گردو غبار کا طوفان ہے جس کی وجہ سے فصلوں اور مال مویشی کے نقصان کے ساتھ ساتھ گلے آنکھوں اور سانس کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں ۔ تو دوسری طرف ماربل باغات اور گڑھ کے کاروبار سے وابستہ تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ انھوں نے کہ ایم پی اے نے منصوبہ کی وجہ سے پورا سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ۔ اور ایم پی اے نے دوبارہ پلٹ کر پوچھا تک نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو حالات کا پورا سمجھ بوجھ ہے ۔ اور اب انہیں سبز باغ دکھا کر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ انکا کہنا تھا کہ آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور ترقی کا پہیہ وہاں سے حرکت شروع کرے گاجہاں 2013 میں روک گیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -