کراچی میں آج بارش کا امکان

کراچی میں آج بارش کا امکان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج (پیر) بارش ہونے کا اعلان کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے بارش برسانے والا سسٹم پیرکو بلوچستان میں داخل ہوگا ،جس کے بعد کراچی میں پیر رات سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کراچی میں مطلع صاف اور کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے پیرکی رات اور منگل کی صبح کراچی میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -