سواڑی میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہسپتال پر کام جاری

سواڑی میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہسپتال پر کام جاری

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی نائب صدر نثار خان نے کہاہے کہ الخدمت فاونڈیشن بونیر میں قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔المرکزی اسلامی سواڑی میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہسپتال پر کام جاری ہے ۔جسکی تکمیل سے زچہ بچہ سمیت غریب اور نادار مریضوں کو مفت علاج دی جائے گی ۔بونیر میں یتم طلباء کی کفالت کے لئے الخدمت فاونڈیشن ہرسال 36 لاکھ روپے روپے خرچ کررہی ہے ۔مملکت خداد داد میں 70 لاکھ بچے اپنی رزق کہچرے کے ڈیروں میں تلاش کرتے ہے ۔اج کے بچے کل کے حکمران ہوں گے ۔یتیم بچوں کی کفالت اللہ کے ہاں ایک عظیم ثواب کاکام ہے ۔ہمارے پیغمبر خدا ﷺ بھی یتیم تھے ۔ہم سب کو پیغبر ﷺکی دئے ہوئے تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی دفتر سواڑی میں 9 نومبر یوم اقبال کے خوالہ سے یتیم طلباء کے سٹڈی سرکل سے طلباء سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے اؒ لخدمت فاونڈیشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد رحمان ۔طارق ایڈوکیٹ مرویز خان ۔جماعت اسلامی یو تھ کے ضلعی صدر عاشق علی ۔اسلامی جمیعت طلباء کے صدر صلاح الدین ،سید فخر عالم باچا نے بھی خطاب کئے ۔ اس موقع پر مقررین نے طلباء سے علامہ اقبال کے متعلق سوالات پوچھے ۔جسکے درست جوابات دینے پر مقررین نے انہیں نقد انعامات دئے ۔مقررین نے یتیم طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرے ۔تاکہ وہ پڑھ لکھ کر مستقبل میں اپنے خاندان اور معاشرہ کے لئے مفید ثابت ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف تعلیم ہی کے ذریعے ترقی کے منازل طے کرسکتے ہے ۔مقررین نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن سیاست ،رنگ نسل سے بالاترہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخیر خضرات کی چندوں اورامداد سے ہم مختلف فلاحی کام کررہے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -