حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارانے’’ پانامہ سیکرٹ‘‘ حاصل کرلی

حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارانے’’ پانامہ سیکرٹ‘‘ حاصل کرلی

  

کراچی (این این آئی) حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارانے پانامہ سیکرٹ حاصل کرلی۔ پانامہ سیکرٹ برطانیہ سے لی گئی ہے۔ بڑی کامیابی کا دعویٰ کردیا گیا۔ پیرپگارا نے اپنی گھوڑی کا نام پانامہ سیکرٹ رکھا ہے ۔برطانوی نسل کے درآمدی گھوڑے کا نام گول گپے والا رکھاگیا۔پانامہ سیکرٹ اورگول گپے والا نام ملکی سیاسی پس منظر میں رکھے گئے ہیں۔ پیرپگارا کی اعلی نسل کی درآمدی گھوڑی ریس کلب مقابلوں میں شریک ہوگی۔ پیر پگارا کے پاس گھڑ دوڑ کے لیے درجنوں اعلی نسل کے گھوڑے ہیں۔

پیرپگارا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -