ڈیرہ‘ غیر قانونی اسلحہ برآم‘ ملزمان گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)پہاڑ پور پولیس نے جھوک خانے والی ‘کچہ لنڈی اور خانو خیل میں ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروئیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے پانچ میں سے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔ الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے جھوک خانیوالی ‘ کچہ لنڈی اور خانوخیل میں ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں کے دوران دو رائفل ‘ ایک بندوق‘ ایک ریپیٹر ایک پستول اور 55کارتوس برآمد کرکے پانچ میں سے تین ملزمان احمد حسنین ‘ حسنین اور زاہد کوگرفتار کرلیا‘ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔