ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی

ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) کلاچی کے علاقہ گرہ احمد میں تیز رفتار گاڑی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار تین افراد زخمی ‘ ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالوحید ولد عبدالمجید خان سکنہ گرہ ابراہیم کلاچی ‘ لیاقت سعید ولد سعید اور طفیل صدیق ولد رفیق موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتار موٹر کارنمبرANA169نے ان کو ٹکر مار دی جس سے تینوں زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر مفتی محمود ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -