سانحہ گرہ بداخلاقی کیس صوبائی حکومت کی نااہلی ہے‘ روبینہ خالد

سانحہ گرہ بداخلاقی کیس صوبائی حکومت کی نااہلی ہے‘ روبینہ خالد

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سانحہ گرہ مٹ بداخلاقیکیس صوبائی حکومت کی نااہلی اور لاقانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی پی کے صوبائی رہنما سانو ایم پی اے مظہر جمیل خان علی زئی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر مظہر جمیل خان علی زئی نے انہیں مذکورہ زیادتی اور واقعہ پر پولیس کے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ملک سے شائستگی اور اخلاقی اقدار کا جنازہ نکالنے کی سیاست پروان چڑھائی اور آج اسی کے نتائج خیبر پختون خواہ میں سانحہ گرہ مٹ کی صورت میں سامنے آیا ہے ہمارے صوبہ کی اپنی روایات ہیں عورت کی قدر کی جاتی ہے مگر صوبائی حکومت کے فروغ کردہ کلچر نے سب کو شدید متاثر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اور صوبائی سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک اپنا فریضہ سر انجام دیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -