تاجر اتحاد اور منتخب نمائندوں کا ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے تحریک چلانے کا اعلان

تاجر اتحاد اور منتخب نمائندوں کا ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے تحریک ...

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ)تاجر اتحاد اور منتخب عوامی نمائندوں کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے خلاف بد ھ کے روز ایمر جنسی گیٹ کے سامنے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں ناقص صورتحال اور ڈاکٹروں کے نامناسب رویوں کی وجہ سے چارسدہ کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ افتخارحسین صراف ۔ تفصیلات کے مطابق اجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین ، جنرل سیکرٹری حبیب اللہ ، مولانا صلاح الدین ، لعل محمد لعل ، محمد عالم ، ارشاد ، منتخب نمائندوں ہدایت خان ، امجد علی ، انور علی ، حبیب اللہ ، عدنان خان اور سہیل نے اخبارات کیلئے جاری کر دہ مشترکہ پریس ریلیز میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چاسدہ میں ناقص صورتحال اور ڈاکٹروں کے نامناسب رویوں کے خلاف بدھ کے روز سے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں سہولیات کے فقدان اور عملہ کی غفلت کی وجہ سے گزشتہ روز خاتون نے لیبر روم کی بجائے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا جس پر لواحقین نے احتجاج کیا ۔ احتجاج پر ہسپتال کے عملے نے لواحقین کو سنگین نتائج کی دھمکی دی جس پر تاجر برادری اور عومی نمائندوں نے سخت غم و عصے کا اظہار کیا ۔ پریس ریلیز کے مطابق چارسدہ ہسپتال میں بد معاش عملے کی گرفت ہے اور وہ اپنے آپ کو ٹھیکدار سمجھتے ہیں۔ پریس ریلز کے مطابق تاجر اتحاد بشمول عوامی نمائندگان و جملہ کونسلران چارسدہ ہسپتال کے ناقص صورتحال کے خلاف بدھ کے روز سے ایک منظم تحریک شروع کریگی اور یہ تحریک تب تک جاری رہیگا جب تک ہسپتال کے عملے کا قبلہ درست نہیں ہوتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -