پی ٹی آئی انصاف اور تبدیلی پر یقین رکھتی ہے: اسد قیصر

پی ٹی آئی انصاف اور تبدیلی پر یقین رکھتی ہے: اسد قیصر

  

صوابی ( محمدشعیب سے) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر صوبہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی گاڑ منارہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں رنگیز احمد ،سخاوت خان ،موسیٰ خان ،زاہداحمد ،سیاح خان ،مبشر خان ،مکمل شاہ ،حسن خان ، حماد، ذیشان ،باسط ،محمد شفیع ،واصف اور دیگر نے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،سپیکر اسدقیصر نے شامل ہونے والوں کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا اور کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا جوفیصلہ کیا ہے وہ اس پر پشیمان نہیں ہونگے کیونکہ پی ٹی آئی ملک واحد سیاسی جماعت ہے جو انصاف اور تبدیلی پر یقین رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں پچیس ارب سے زائد مالیت کے میگا پراجیکٹس کو عملی جامہ پہنایا ،نبی کے مقام پر پاکستان ائیرفورس کے تعاون سے ہیلتھ ایجوکیشن سٹی پر کام شروع ہوچکا ہے ،اسی طرح کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پاک چائنہ کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت سی پیک منصوبے میں شامل جدید صنعتی زون قائم کیا جارہا ہے ،جس میں بیس لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے ،انہوں نے کہا کہ صوابی میں گجوخان میڈیکل کالج ،وومن یونیورسٹی ،جدید سپورٹس کمپلیکس ،ہسپتالوں اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کرنے کے علاوہ مواصلات اور ایریگیشن کے شعبوں میں انقلابی کام کئے ہیں جس سے صوابی کی تقدیر بدل جائے گی ،انہوں نے کہا کہ یوسی گاڑ منارہ سمیت این اے تیرہ کے گھر گھر گیس پہنچائیں گے ،گیس کے پائپ لائن کا لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام 2018 کے انتخابات میں ایک بار پھر تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے ماضی کے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے کیونکہ ماضی میں ہمیشہ ان سیاستدانوں نے صوابی کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا تھا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -