شبقدر ، چنگ چی رکشوں اور موٹر سائیکل حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ

شبقدر ، چنگ چی رکشوں اور موٹر سائیکل حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ

  

شبقدر (تحصیل رپورٹر )شبقدر تحصیل بھر میں چنگ چی رکشوں اور موٹر سائیکل حادثات میں تشویشناک حد اضافہ چند ہی دنوں میں دس افراد جان بحق جبکہ درجنوں زخمی،حادثات کی سب سے وجہ کم عمر ی میں ڈرائیونگ اور مختلف منشیات کا استعمال بتایا جاتا ہے ڈرائیور کھلے عام اپنے اپنے اڈوں اور بازار میں مختلف مارکیٹوں کے اوپر بیٹھ کر چرس بھی پیتے ہیں اور نشہ آور گو لیاں بھی استعمال کرتے ہیں سماجی اور عوامی حلقوں نے والدین اور انتظامیہ پر زور دیا کہ اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھا ئیں تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار اور ملحقہ علاقوں میں چنگ چی رکشوں اور موٹر سائیکل کی تعداد روز بہ روز بڑھ رہی ہے جس کے باعث کم عمر بچوں میں بھی نہ صرف ذاتی سواری بلکہ روزگار کی عرض سے بھی چلانے کا رجحان بڑھنے لگا ہے کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے سے بھی کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ بہت سے ڈرائیور ز مختلف منشیات کا بھی استعمال کرتے ہیں ایک سروے کے مطابق تحصیل شبقدر میں کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے ا ور چنگ چی ڈ رائیور وں کی منشیات استعمال کے باعث حادثات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے آئے روز مختلف سڑکوں پر موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کی حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہیں بہت سے والدین اپنے کم سن بچوں کے لیے موٹر سائیکل خریدتے ہیں جو بالکل اس کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے کی مہارت نہیں رکھتے اور نہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثے کے وقت یا تو خود یہ کم عمر بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے بلکہ دوسروں کی زندگی کا چراغ بھی گل کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ حاد ثات کی دوسری وجہ اکثریت ایسے چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی ہیں جو مختلف اقسام کے منشیات کا استعمال کرتے ہیں سماجی اور عوامی حلقوں نے پولیس انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ مختلف اڈوں میں ایسے ڈرائیووں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیں اور والدین اپنے کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر خود پابندی عائد کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -