لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،ٹریفک کی روانی متاثر،بعض مقامات پر موٹروے بند،پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،ٹریفک کی روانی ...
لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،ٹریفک کی روانی متاثر،بعض مقامات پر موٹروے بند،پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ میں کمی،بعض علاقوں میں صفر ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند کے باعث حدنگاہ میں کمی ہو گئی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کے کئی سیکشنزبندکر دیا گیا۔

ادھرپاکپتن،جہانیاں،چشتیاں،بھوانہ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کلورکوٹ،گوجرہ ،لودھراں،کبیر والا،چیچہ وطنی،چنیوٹ،لالیاں، بھوانہ، چناب نگر،راجن پور،بھکر میں سموگ اور شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی،گوجرانوالہ اور گردونواح میں دھندکے باعث حدنگاہ10سے20میٹر،بہاولپور میں 30سے40میٹر،لاہورسے پتوکی اوراوکاڑہ سے ساہیوال تک، جی ٹی روڈگوجرانوالہ تاگجرات ،چیچہ وطنی،خانیوال،ملتان اوربہاولپورمیں حدنگاہ صفرریکارڈہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی ۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاورسے رشکئی تک ،موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک بند،موٹروے ایم فورفیصل آبادسے گوجرہ تک ،موٹروے لاہورسے للہ انٹرچینج تک مکمل بندہے،ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شہری سموگ اوردھندکے دوران غیرضروری سفرسے گریزکریں اوردوران سفرگاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال کیاجائے۔

دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو گیا ہے انتظامیہ کے مطابق استنبول سے آنے والی پروازصبح 10 بجے لینڈکرے گی جبکہ جدہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پروازرات 10 بجے پہنچے گی اوربحرین سے غیرملکی ایئرلائن کی پروازصبح 6 کے بجائے دوپہر12بجکر15منٹ پرپہنچے گی،مسقط سے آنے والی غیرملکی پروازصبح10بجکر15منٹ پرلاہورپہنچے گی،ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کویت اورمسقط سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازیں پی کے 206اور 230منسوخ کر دی گئیں ،دبئی سے آنے والی غیرملکی پروازصبح ساڑھے 9 بجے لاہورآئے گی،اور لاہور سے دبئی جانے والی پروازای کے 623کی دوپہر ڈیڑھ بجے،ابوظہبی جانے والی ای وائی 242 کی سہہ پہرساڑھے 3بجے اورکویت کےلئے پروازکے یو 204صبح ساڑھے 10 بجے روانہ ہوگی،جبکہ کراچی اوراسلام آبادکےلئے قومی ایئرلائن کی پروازیں منسوخ کر دی گئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دوحہ سے آنے والی غیرملکی پروازکی دوپہرایک بجے آمدمتوقع ہے ،مسقط جانے والی قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 229 منسوخ کر دی جبکہ راس الخیمہ جانے والی غیرملکی پروازسہہ پہرساڑھے 3بجے ،کولمبوجانے والی غیرملکی پروازدوپہرساڑھے 12بجے روانہ ہوگی،ترجمان کے مطابق ابوظہبی،شارجہ،دوحہ جانے والی پروازیں پی اے 430، 412 ،کیوآر 621منسوخ کر دی گئیںجبکہ دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز8گھنٹے کی تاخیرکاشکارہے،اسی طرح دوحہ سے آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیوآر 620 منسوخ کر دی گئی ،دبئی سے آنے والی پروازای کے 622 دوپہر 12بجے پہنچے گی اس کے علاوہ ابوظہبی سے آنے والی پروازای وائی 241بھی 12گھنٹے کی تاخیرکاشکارہے ،ریاض سے آنے والی پروازپی اے 475صبح 10 بجے ،کویت سے آنےوالی پروازکے یو 203صبح ساڑھے 9 بجے لاہورپہنچے گی۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، کراچی ،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھںد/اسموگ صبح کے وقت پڑنے کا امکان ہے،ادھر کوئٹہ اورگردونواح میں موسم سرماکی پہلی بارش ہو گئی جس سے دھند میں کمی ہو گئی ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند تاہم سکھر، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویڑن دھند کی لپیٹ میں رہے۔

مزید پڑھیں:۔عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں زلزلے سے 159 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی،متعددعمارتیں منہدم،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

مزید :

قومی -اہم خبریں -