ایم کیوایم چھوڑنے کے بعدعلی رضاعابدی اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے ، استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کوبھجوادیا

ایم کیوایم چھوڑنے کے بعدعلی رضاعابدی اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے ، ...
ایم کیوایم چھوڑنے کے بعدعلی رضاعابدی اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے ، استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کوبھجوادیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے سنئیر راہنما علی رضاعابدی نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، ان کی طرف سے استعفیٰ ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی رضانے ایم کیو ایم اورپی ایس پی کی متحدہ پریس کانفرنس کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، علی رضاعابدی نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کااعلان کیاتھا،وہ متحدہ کے ٹکٹ پر این اے 251 سے رکن منتخب ہوئے تھے، لیکن پارٹی چھوڑنے کے بعد وہ آج اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استعفے کی کارروائی مکمل کرنے کیلیے لبنان واپس جاوں گا: سعدحریری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

مزید :

کراچی -