نوازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماﺅں شریک

نوازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ...
نوازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماﺅں شریک

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس جاری ہے،اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق،گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ،احسن اقبال ،سعدرفیق ،پرویزرشید،راناثنااللہ اور حمزہ شہبازشریک ہیں،اجلاس میں حدیبیہ پیپرملزکیس،آئینی ترمیم اورآئندہ انتخابات پرمشاورت جاری ہے ، اجلاس میں حلقہ بندیوں سمیت دیگراہم اموربھی زیرغورآئیں گے۔

مزید پڑھیں:۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حدیبیہ پیپر ملز کیس کی اپیل کی سماعت سے معذرت ، بینچ ٹوٹ گیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -