منفی سیاست کی بجائے عوامی فلاح کے لئے عملی اقدامات کیے، ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مارنے ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچایا ہے :شہبازشریف

منفی سیاست کی بجائے عوامی فلاح کے لئے عملی اقدامات کیے، ماضی کے حکمرانوں کی ...
منفی سیاست کی بجائے عوامی فلاح کے لئے عملی اقدامات کیے، ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مارنے ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچایا ہے :شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم نے منفی سیاست کی بجائے ہمیشہ عوامی فلاح کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مارنے ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور شہباز شریف سمیت دیگر مرکزی پارٹی راہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حدیبیہ پیپر ملز کیس کی اپیل کی سماعت سے معذرت ، بینچ ٹوٹ گیا

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے، ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مارنے ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچایا ہے، شفافیت اور معیارپنجاب حکومت کاطرہ امتیاز ہے ، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے کلچر کوپروان چڑھایا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کی تعمیروترقی کی رفتار کو مزید تیز کریں گے۔

مزید :

قومی -